حکومت کچھ بھی  کرے  ہم احتجاج کرکے دکھائیں گے،شیخ وقاص اکرم

Feb 06, 2025 | 16:53 PM

 ایک نیوز: تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم  نے  کہا ہے کہ  حکومت کچھ بھی کرلے  ہم احتجاج کرکے دکھائیں گے۔  

تفصیلات کے مطابق  شیخ وقاص اکرم نے   پشاور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا  حکومت آٹھ فروری کے احتجاج سے خوفزدہ ہوگئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف پرانے ٹوٹکے استعمال کرنا چاہتے ہیں، ہمارے کارکنوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہوچکاہے، پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، بلوچستان،پنجاب میں ہمارے کارکنوں کو غائب کرنا شروع کر دیا گیاہے، ابھی سے راستے بند کرنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا   خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہے ہم یہاں احتجاج کرکے رہیں گے، آٹھ فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، ایک ہزار سے زائد کارکن اب بھی لاپتہ ہیں،حکومت کچھ بھی کریں ہم احتجاج کرکے دکھائیں گے۔  

 سیکرٹری اطلاعات نے کہا الیکشن کمیشن کی مدت ملازمت 24جنوری کو ختم ہورہی ہے، اسی الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کا منڈیٹ چرایا ہے، الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کو تمام نقصانات سے دوچار کیا ہے، تاریخ میں کھبی ایسا الیکشن کمشنر نہیں آیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات، منڈیٹ پر ڈاکہ، یہ سب اسی کی دین ہے، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بھی اسی نے چھننا، ان تمام حربوں کا جواب سکندرسلطان راجہ کو دینا ہوگا۔ 

شیخ وقاص اکرم نے کہا  سکندرسلطان راجہ پی ٹی آئی کے خلاف تمام حربوں میں سہولت کار رہے ہیں، وہ  بانی پی ٹی آئی کے خلاف جو کچھ کرسکتا تھا اس نے کیا، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی نہ دینے میں بھی موصوف کا مرکزی کردار رہا ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو عجیب و غریب انتخابی نشانات دینا بھی اسی کی داد رسی تھی، پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کے ساتھ جو کچھ کیا وہ بھی تاریخ کا حصہ ہے، الیکشن کو مکمل طور پر اغواءکیا اس الیکشن کمشنر نے کیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ   ہم نے الیکشن کمشنر کے خلاف درخواستیں دی ہیں، آخری حد تک جائینگے لیکن اس الیکشن کمشنر کو سزا دلواکر رہیں گے، ہم نے الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل میں درخواست دی ہے، ہم نے درخواست میں تمام مظالم لکھے ہیں جو ہمارے ساتھ روا رکھے تھے۔   

مزیدخبریں