چیمپئنز ٹرافی : آسٹریلوی کھلاڑی مارکس سٹوئنس نے ریٹائرمنٹ لے لی

چیمپئنز ٹرافی : مارکس سٹوئنس کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپشن: Champions Trophy: Marcus Stoinis' sudden retirement announcement

ایک نیوز: چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور نقصان کا سامنا اُٹھانا پڑا ہے،آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔
مارکس سٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے اعلان کردہ سکواڈ کا حصہ تھے،سٹوئنس کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن یہ ون ڈے چھوڑنے کا درست وقت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے مداحوں کیلئے برُی خبر سامنے آئی تھی  کہ وہ شاید چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں اس وجہ سے ابھی تک انہوں نے بولنگ شروع نہیں کی، انکی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں سٹیو سمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کپتانی کیلئےٹریوس ہیڈ اور سٹیو سمتھ سے بات چیت کی ہے،اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنزکی انجری کیوجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے، پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہو گی۔
آسٹریلوی ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد صورتِ حال واضح ہو گی،آسٹریلوی ون ڈے سکواڈ جمعرات کو دورۂ سری لنکا کے لیے روانہ ہو گا، پیٹ کمنزسکواڈ کے ہمراہ سری لنکا نہیں جائیں گے۔