چیئرمین پی سی بی کیطرف سے قذافی سٹیڈیم ورکرز کیلئےلنچ کا اہتمام 

Feb 06, 2025 | 15:39 PM

ایک نیوز: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی طرف سے قذافی سٹیڈیم کے ورکرز کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا گیا۔
ورکرز کے لیے لنچ کے مینیو کی تفصیلات سامنے آگئیں،سائیکلنگ ویلوڈروم میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے ورکرز کے اعزاز میں پرتکلف لنچ کا اہتمام کیا گیا، لنچ میں روغنی نان، بیف پلاؤ، چکن روسٹ، مٹن قورمہ، رائتہ سلاد، زردہ اور سافٹ ڈرنکس پیش کی گئیں۔
تقریبا 1500 سے زائد ورکرز کے لیے لنچ کا اہتمام کیا گیا، لنچ کے لیے سائیکلنگ ویلوڈروم میں تیاریاں مکمل کر لی گئی، ورکرز ریڈ کارپٹ سے ہوتے ہوئے سائیکلنگ ویلوڈروم میں داخل ہوئے۔

مزیدخبریں