ایک نیوز: آئی سی سی نے جنوری کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزدہوئے ہیں،نعمان علی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی ہیٹ ٹرک اور شاندار باؤلنگ پر نامزدگی کیا گیا ہے ۔
ویسٹ انڈیز کے جومل ووریکن اور بھارت کے ورون چکرورتی بھی نامزد ہوئے ہیں،خواتین کی نامزدگی میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی، ویسٹ انڈیز کی کرشمہ رام ہراک اور بھارت کی گونگادی ترشا شامل ہیں۔
شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے لئے ووٹ کر سکتے ہیں، آئی سی سی پلیئر آف دی منت ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

کیپشن: Which Pakistani is included in the ICC Player of the Month Awards?