ایک نیوز: کر ک میں پولیس چوکی بہادرخیل پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پولیس لائن میں ادا ہونے والی نماز جنازہ میں آئی ذولفقار حمید ،آر پی او کوہاٹ عباس مجید نے شرکت کی، نماز جنازہ میں کمشنر کوہاٹ معتصم بااللہ ڈپٹی کمشنر کرک شکیل جان سمیت سول اافسران بھی شریک ہوئے ۔
آئی جی اور دیگر افسران نے شہداء کے تابوتوں پر پھول چڑھائے ، پولیس دستے نے شہداء کو سلامی دی، نماز جنازہ کے شہداء کی میتیں اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی،خیا ل رہے کہ پولیس چوکی بہادرخیل پر دہشتگرد حملے میں3جوان شہید اور6زخمی ہوئے تھے۔
آئی جی ذولفقار حمید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس جوانوں نے بہادری سے دہشتگروں کامقابلہ کیا،دہشتگرد پولیس چوکی پر قبضہ کرنا چاہتے تھے،دہشتگردوں کا ہر مقام تک پیچھا کرینگے،دہشتگردوں کو کہیں بھی چھپنے نہیں دینگے،دہشتگردوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے،بہادری سے لڑنے اور جام شہادت نوش کرنے والے جوان پولیس کا فخر ہیں، پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

کیپشن: Karak, funeral prayers of martyred policemen in Bahadurkhel attack