لاہور میں انسداد پولیو مہم جاری،اب تک 16لاکھ بچوں نے قطرےپیئے 

لاہور میں انسداد پولیو مہم جاری،اب تک 16لاکھ بچوں نے قطرےپیئے 
کیپشن: Anti-polio campaign continues in Lahore, 16 lakh children have received drops so farAnti-polio campaign continues in Lahore, 16 lakh children have received drops so far

ایک نیوز: لاہور میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج چوتھا دن ہے، ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ فیلڈ میں اب تک تقریباً 16 لاکھ بچے پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے فیلڈ میں موجود پولیو ورکرز سے ملاقات کی۔
  ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ٹیلی شیٹس، مائیکرو پلان و موبائل ایپلیکیشنز استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا، پولیو مہم میں بچوں کے اندراج کا طریقہء کار و پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا ،پولیو ڈیوٹی پر مامور ٹیموں کی انتھک کاوشوں و لگن کو سراہا،پولیو ورکرز چاہے سردی ہو یا گرمی، پولیو مہم کو اپنا فریضہ سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔
ڈی سی لاہور نے آئندہ بھی پولیو ورکرز کو اسی جانفشانی اور دلجمعی کے ساتھ پولیو مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی،پولیو مہم میں کوتاہی اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ہمارا مقصد لاہور کو پولیو سے پاک کرنا ہونا چاہیے۔
والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل معاونت کریں، والدین اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں، پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے محفوظ مستقبل کا ضامن ہیں۔