ایک نیوز: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےپارلیمنٹ میں گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی صفائی مہم جاری ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سعید احمد میتلا کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ،سی ڈی اے کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس کے مختلف حصوں سے پچاس ڈمپر کوڑا نکالا گیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کی بیسمنٹ سے بھی غیر ضروری سامان نکال دیا گیا ، سپیکر کی ہدایت پر سولر پراجیکٹ دوبارہ آپریشنل کردیا گیا، یہ پراجیکٹ دو تین سال سے صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا نہیں کررہا تھا، اب اس کی پیداواری صلاحیت بڑھا دی گئی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ سپیکر جلد اس منصوبے کا افتتاح بھی کرینگے، سپیکر نےپارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش اور صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کاپارلیمنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی
Feb 06, 2025 | 10:15 AM