ایک نیوز: ترجمان وائٹ ہائوس کیرون لیویٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے ابھی تک غزہ میں فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں کیا ڈونلڈٹرمپ غزہ کی تعمیر نو اور فلسطینیوں کی عارضی منتقلی کے لیے پرعزم ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرون لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں فلسطینی عوام ایسی جگہ رہیں جہا ں امن ہو، نیتن یاہو غزہ پر ٹرمپ کے ریمارکس سے پہلے ہی واقف تھے، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہنا تھاکہ اس طرح کے بیانات دے کر حالات کو مزید خراب نہ کیا جائے، عالمی قوانین کا احترام سب پر لاگو ہوتا ہے، فلسطین کے دوریاستی حل کی توثیق کرتے ہیں، غزہ کے مسئلے کا پر امن اور مستقل حل تلاش کیا جائے۔
یورپی یونین نےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ غزہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا لازمی حصہ ہے،فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہیں، غزہ میں امن کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

کیپشن: Trump is committed to rebuilding Gaza and temporary relocation of Palestinians: Kieron Levitt