چیمپیئنز ٹرافی:تیسرے مرحلے میں چار میچز کی ٹکٹس آج فروخت ہونگی 

چیمپیئنز ٹرافی:تیسرے مرحلے میں چار میچز کی ٹکٹس آج فروخت ہونگی 
کیپشن: Champions Trophy: Tickets for four matches in the third phase will be sold today

ایک نیوز: چیمپیئنز ٹرافی کے چار میچز کی ٹکٹس تیسرے مرحلے میں آج فروخت ہونگی ۔
پاکستان میں کھیلے جانے والے چاروں میچز کے فزیکل اور آن لائن ٹکٹ فروخت ہونگے ،مزید ٹکٹس فروخت کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میچز دیکھنے کا موقع دینا ہے۔ 
پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسرے اور آخری مرحلے کے بعد ٹکٹس دستیاب نہیں ہونگے، آج پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹس فروخت ہونگے۔    

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق جن شائقین  نے  آن لائن ٹکٹس بک کروائے ہیں وہ 7 فروری سے مقررہ ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹس بک کروانے والوں  کیلئے  بھی فزیکل ٹکٹس حاصل کرنا ضروری ہے، آن لائن ٹکٹ پر سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور سٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔