ن لیگ ترقی کا سفرجہاں چھوڑا تھاوہی سےشروع کریگی،طارق فضل

Feb 06, 2024 | 22:32 PM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹرطارق فضل چودھری کاکہنا ہے کہ ن لیگ ترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا وہی سے شروع کرے گی ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹرطارق فضل چودھری کابہار کہوکارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بہارہ کہو کے عوام کے جذبے اور محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 8فروری کو بہارہ کہو سے شیر ضرور جیتے گا۔ پاکستان کے مسائل کا حل صرف جمہوریت میں ہے۔ مسلم لیگ ن نے ترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا وہاں سے شروع کریں گے،  مسلم لیگ ن نے پاکستان کو معاشی مستحکم کیا، ۔ہماری جماعت نے سبز پاسپورٹ کو عزت دی،۔ جس طرح شیر بہادری بہادری اور وفا کی علامت ہے۔ اسی طرح نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی پر گامزن کریں گے، 

مزیدخبریں