PSLکی ٹکٹوں کی فروخت شروع نہ ہو سکی 

PSLکی ٹکٹوں کی فروخت شروع نہ ہو سکی 
کیپشن: PSLکی ٹکٹوں کی فروخت شروع نہ ہو سکی 

ویب ڈیسک:پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت شروع نہ ہو سکی،شائقین کو مایوسی کاسامنا کرنا پڑا۔
پی سی بی کی ویب سائٹ پرٹکٹوں کی آن لائن فروخت منگل کی شام5بجے شروع ہونا تھی مگر مقررہ وقت کے بعد بھی ویب سائٹ کا سرور ہی ڈاؤن ہوگیا اور ٹکٹوں کی فروخت شروع نہ ہوسکی۔
پی ایس ایل کے ٹکٹ نہ ملنے پر مداحوں نے پریشانی کا اظہار کیا اور مایوس شائقین میڈیا دفاتر میں فون کرکے بکنگ کا آغاز نہ ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کرتے رہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں2  بار کی چمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 6 فروری کو شروع ہوگی اور ٹکٹ کی کم ازکم قیمت ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ 18  ہزار روپے ہوگی۔
ٹکٹوں کے حوالے سے بورڈ نے بتایا تھا کہ پہلے مرحلے میں ملتان اور کراچی میں ہونیوالے میچوں کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونیوالے میچوں کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی، بورڈ کی جانب سے ہر میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔