ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما فیاض الحسن چوہان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا بتا دیا ۔
تفصیلات کےمطابق آئی پی پی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مل کر پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے علیم خان ہمارے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پی تقریباً آٹھ کے قریب قومی اسمبلی کی نشستیں جیتے گی۔ہمارا 20 سے زائد افراد پر مشتمل پارلیمانی گروپ قومی اسمبلی میں ہوگا۔ہمارا اتحاد مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوگا۔ ن لیگ، آئی پی پی، آزاد امیدوار اور ایم کیو ایم کو وفاق کا حصہ بنائے گی۔
ان کا مزید کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی میں 60 فیصد کے قریب آزاد امیدوار مل کر صوبائی حکومت بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت معیشت کی بقا کے چیلنج کا سامنا ہے، تحریک فساد کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے۔