فائٹرفلم بنانیوالوں کو قانونی نوٹس 

Feb 06, 2024 | 20:58 PM

ویب ڈیسک:بالاکوٹ حملے کے تناظر میں بنے والی پروپیگنڈہ فلم ”فائٹر“ کو بھارت میں  شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے فلم میں بوسے کا سین شامل کرنے پر فلم سازوں کو لیگل نوٹس بھیج دیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق نوٹس ایک ونگ کمانڈر نے اپنی ذاتی حیثیت میں فلم سازوں کو بھیجا ہے جس کا تعلق آسام ہے ۔ونگ کمانڈر نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کی وردی پہن کر بوس و کنار کا سین شامل کرنا بھارتی فضائیہ کی توہین ہے ،اس منظر نے ایئر فورس کا وقار مجروح کیا ۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو 25 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا جس میں ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلم کی کہانی دو مگ 21 فائٹر پائلٹوں، پیٹی (ہریتک روشن) اور پرگنیا (دیپیکا پڈوکون) کے گرد گھومتی ہے، جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات ہیں۔ یہ کہانی پلامہ حملے کے بعد کے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے، دونوں محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

مزیدخبریں