ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ چوتھی باروزیراعظم بننے والا6ماہ میں ہی مجھے کیوں نکالاشروع کردیگا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا لاڑکانہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ بزرگ اور پرانے سیاست دانوں نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے پاکستان کی جمہوریت، معیشت اور وفاق کو نقصان پہنچایا ہے اور ان میں سے کسی کو حکومت ملی تودھرنے کی سیاست شروع کریں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے عوام کا شکر گزار ہوں، عوام نے جو وفاداری میرے اور میرے خاندان اور میری جماعت کے ساتھ دکھائی ہے اس سے دنیا کی تاریخ رقم ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں دیکھیں وہ ماضی کا حصہ بن گئی ہیں اور اپنی آخری اننگز کھیل رہی ہیں، ہم نے ان سب کو دیکھا اور بھگتا ہے، وزیراعظم بننے سے کچھ اور کہتے ہیں اور وزیراعظم بننے کے بعد کچھ اور کرتےہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مخالفین کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا یہی ہماری قسمت میں ہے کہ ہم نے انھی شکلوں کو بار بار دیکھنا ہے، ہماری معیشت کو نقصان ہوا تو ان بزرگ اور پرانے سیاست دانوں کی انا اور ضد کی وجہ سے ہوا ہے
سابق وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ(نوازشریف) چوتھی بار وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا چاہتا ہے، ان کی ضد کی وجہ سے پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، جس کے لیے عوام نے خون کی قربانی دی ہے، ہماری معیشت کے ساتھ کھیلنے والوں کو احساس، فکر اور اندازہ نہیں ہے کہ عوام کتنی مشکل اور تکلیف میں ہے، ان کی ذاتی دشمنی کی وجہ سے ہمیں معاشی بحران میں دھکیلا گیا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تاریخی سطح پر آگئی ہے لیکن ان کو فکر نہیں ہے، فکر ہے تو کرسی کی ہے۔ وہ چوتھی 8 فروری نہیں بلکہ ابھی سے تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم بن چکا ہے۔
چوتھی باروزیراعظم بننے والا6ماہ میں ہی مجھے کیوں نکالاشروع کردیگا،بلاول بھٹو
Feb 06, 2024 | 20:44 PM