ایران نے  ہندوستان کے شہریوں کیلئے ویزا کی شرط ختم کر دی

Feb 06, 2024 | 20:25 PM

ویب ڈیسک: ایران نے ہندوستان کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دی ، نئی پالیسی کا اطلاق 4 فروری 2024 سے ہوگا۔ 
تفصیلات کے مطابق عام پاسپورٹ رکھنے والے انڈین شہری کو ہر چھ ماہ میں ایک بار بغیر ویزا کے ایران  میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ انڈین شہری  15 دن قیام کرسکے گا اور دورانیہ کی مدت میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔ ویزا کی منسوخی کا اطلاق صرف ان انڈین شہری پر ہوگا جو ایران سیاحت کے غرض سے  داخل ہوں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایران  نے بھارت سمیت 33 ممالک کےشہریوں سے ویزے کی شرط ختم کردی تھی اور ان ممالک کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول ملے گا، تاہم پاکستان اس فہرست میں شامل  نہیں تھا۔
اس کے علاوہ 4 انڈین  شہریوں کو یہ سہولت صرف فضائی سفر  سے ایران آنے پردی جائے گی البتہ عام پاسپورٹ رکھنے والے انڈین شہری  کو ہر چھ ماہ میں ایک بار بغیر ویزا کے ایران  میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور 4 انڈین  شہریوں کو یہ سہولت صرف فضائی سفر  سے ایران آنے پردی جائے گی۔

مزیدخبریں