ویب ڈیسک:عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل،اسلام آباد کا انتخابی پلان 3حلقوں میں تقسیم کردیاگیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد3حلقوں این اے 46،47،48پرمشتمل ہے ۔کل آبادی 23لاکھ63ہزار 863،رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد10لاکھ83ہزار 30ہے ۔5لاکھ68ہزار405مرد اور 5لاکھ14ہزار625خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ کل 290 پولنگ اسٹیشنز اور 3ہزار 96 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے
این اے 46اسلام آباد ون
این اے 46 اسلام آباد ون کی کل آبادی 7لاکھ 82ہزار561 ہے۔رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 580 ہے۔ 1 لاکھ83ہزار924 مرد ووٹرز جبکہ 1لاکھ66ہزار656 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ این اے 46میں 342مجموعی پولنگ اسٹیشنز جبکہ 1011پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔
این اے 47اسلام آباد ٹو
این اے 47اسلام آباد ٹو کی کل آبادی 8لاکھ692 ہے۔ مجموعی طور پر 4لاکھ 33ہزار 202 رجسٹرد ووٹرز ، 2لاکھ27ہزار175 مرد جبکہ 2لاکھ6ہزار27 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ 387مجموعی پولنگ اسٹیشنزجبکہ 1250پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔
این اے 48اسلام آباد تھری
اسلام آباد این اے 48تھری کی کل آبادی 7لاکھ80ہزار610 ہے، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 99ہزار248 ہے۔مردرجسٹرڈ ووٹرز 1لاکھ 57ہزار 306،خواتین کی تعداد 1 لاکھ 41ہزار942 ہے۔ 261مجموعی پولنگ اسٹیشنز،835پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔