ویب ڈیسک :چھٹیوں کے بدلے معاوضے کی ادائیگی، تنخواہوں میں تفریق ختم اور پینشن اصلاحات مریم نوازشریف نے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوش خبری کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائس (اگیگا) کے نمائیندہ وفد نے مریم نوازشریف سے ملاقات کی اگیگا کے وفد کی قیادت چیف کوآرڈینیٹر رحمان باجوہ کررہے تھے ۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے اگیگا کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کرلیا ۔
اس موقع پر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کا نام وعدوں کی تکمیل کی ضمانت ہے سرکاری ملازمین کے مسائل بغیر کسی احتجاج کے ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، ان شاءاللہ، مسلم لیگ (ن) کے منشور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کی تجویز شامل ہے، سرکاری ملازمین اور تنخواہ دار طبقات کی مشکلات سے آگاہ ہیں، سرکاری ملازمین شیر پر مہر لگائیں، اُن کے مسائل کے حل کی ضمانت دیتی ہوں، رحمان باجوہ اور وفد کے دیگر قائدین نے سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے وعدے پر مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا اگیگا کے وفد کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر مریم نوازشریف زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔