ملتان میں قومی اسمبلی کی 6،صوبائی اسمبلی کی 12سیٹوں پر300امیدوارمدمقابل

Feb 06, 2024 | 18:54 PM

ویب ڈیسک:عام انتخابات میں ایک روز باقی ،ملتان سے قومی اسمبلی کی 6،صوبائی اسمبلی کی 12سیٹوں پر300سےزائد امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

جنرل الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی۔ملتان سے 31لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔14لاکھ17ہزار خواتین ووٹرز بھی ووٹ کاسٹ کریں گی۔ضلع بھر میں کل 1864پولنگ سٹیشن قائم،262کوحساس قرار دیاگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملتان کے حساس پولنگ سٹیشنز پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔عوام کے تحفظ کیلئے 11ہزارسےزائدپولیس اہلکار اور رضا کار ڈیوٹی دیں گے۔

ترجمان کے مطابق خواتین پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی کیلئے2500سےزائد لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی جائیںگی۔ رینجرز اور پاک فوج بطور ریزرو فورس ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کے آفس میں موجود رہے گی۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے رینجرز اور پاک فوج کو بھجوایا جائے گا ۔

مزیدخبریں