انتخابی مہم ختم،عام انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی

الیکشن مہم آج رات 12بجے ختم ہوگی،الیکشن کمیشن  کااعلامیہ جاری
کیپشن: الیکشن مہم آج رات 12بجے ختم ہوگی،الیکشن کمیشن  کااعلامیہ جاری

ویب ڈیسک:انتخابی مہم ختم،عام انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیاگیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق انتخابی مہم ختم ہو گئی اب کوئی امیدوار سیاسی سرگرمی کاانعقاد نہیں کریگا۔الیکشن ایکٹ 2017کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔الیکشن کمپین ، اشتہارات ودیگر تحریری مواد جس سے امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہر پر پابندی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد رزلٹ نشرکرناشروع کرسکتا ہے۔میڈیا پرواضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ رزلٹ غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں۔ریٹرنگ آفیسرزپولنگ اسٹیشنزکاجاری اورمکمل غیرحتمی رزلٹ جاری کریں گے۔میڈیا انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی کرے گا ۔خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کرد ی گئی ہیں۔