ایک نیوز :انتخابی ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق سروس جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عملہ مہیا کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام محکموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی انتخابی ڈیوٹی کے لیے موجودگی کو یقینی بنائیں ،غفلت برتنے پر معطلی سمیت تادیبی کاروائی کی جاسکتی ہے،مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ غفلت برتنے والے افسروںاور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ
Feb 06, 2024 | 18:20 PM