نگران وزیراعظم کی زیر صدار ت اہم اجلاس 

Feb 06, 2024 | 18:12 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کےلیے انتظامات پر وفاقی کابینہ نے اطمینان کا اظہا ر کیا اور کہا کہ پولنگ ڈے پر کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ہے کہ افواج پاکستان، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کو امن وامان یقینی بنانے کےلیے تعینات کیا گیا ہے ۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق  کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمیدشاہ کی بطور چیئرمین پاکستان آرڈننس فیکٹری تعیناتی کی منظوری دی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تجویز پر 4احتساب عدالتوں کو خصوصی عدالتوں میں بدلنے کی منظوری دی گئی، خصوصی عدالتوں میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تجویز پرججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی  ۔ کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دی، پی آئی اے کی مالی و انتظامی تنظیم نو کیلئے فنانشل ایڈوائزر کے تقرر کی منظوری دی گئی، پی آئی اے کو ٹاپ کو اور ہولڈر کو میں تقسیم کردیاجائیگا، کابینہ نے پی آئی اے پر تصفیہ طلب رقوم بارے معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت بھی کی، وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کی منظوری دی۔

 وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر میجر عابد منصور خان کے لیے اُن کی خدمات کے اعتراف میں سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کی جانب سے "نوت شجاعت". ( Note-e-Shujaat) اور "نوت شرف" (Note-e-Sharf) کا ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر محمد اشرف خان، پروٹوکول افسر کے لیے اُن کی خدمات کے اعتراف میں آسٹریا کی حکومت کی جانب سے گولڈ میڈل وصول کرنے کی اجازت دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر ائیر کموڈور سید عمران علی کے لیے اُن کی خدمات کے اعتراف میں پاکستانی سفارت خانہ ٹوکیو میں بطور ڈیفنس اتاشی خدمات سرانجام دینے پر ڈیفنس کوآپریشن ایوارڈ فرسٹ کلاس (Defence Cooperation Award First Class) کا ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں