ویب ڈیسک:چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز السعود سے ملاقات،دفاعی امورپرتبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ورلڈ ڈیفنس شو کے سلسلے میں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز السعود سے ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک،سیکیورٹی امور اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین جے سی ایس سی نے پاکستان کی مختلف تنظیموں کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور ورلڈ ڈیفنس شو میں الفتح II میزائل اسٹال کا افتتاح کیا۔
چیئرمین نے ہز ایکسیلینسی جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف KSA اور لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطر، چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز، KSA سے بھی ملاقاتیں کیں۔