کس سیاسی جماعت نے کتنے فیصد خواتین کو ٹکٹس جاری کئے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

کس سیاسی جماعت نے کتنے فیصد خواتین کو ٹکٹس جاری کئے ؟تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: کس سیاسی جماعت نے کتنے فیصد خواتین کو ٹکٹس جاری کئے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

ایک نیوز :کس سیای جماعت نے کتنے فیصد خواتین کو ٹکٹس جاری کئے ہیں ؟ ایک نیوز تفصیلات سامنے لے آیاہے ۔

تفصیلات کےمطابق عام انتخابات 2024 میں بیشتر سیاسی جماعتیں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہیں ، عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر ایم کیو ایم نے9.6 فی صد ٹکٹس خواتین کو جاری کئے، مسلم لیگ ن 7.8 فیصد خواتین کو ٹکٹ جاری کئے ، پیپلز پارٹی نے 4.5 فیصد ٹکٹیں خواتین کو جاری کیے، سراج الحق کی جماعت اسلامی نے صرف 4.4 فی صد ٹکٹیں خواتین کو دیئے، تحریک لبیک پاکستان 0.9 اور عوامی نیشنل پارٹی نے 3.3 فیصد ٹکٹ خواتین کو جاری کیے، بی این پی اور جے یو آئی ایف نے کسی خاتون کو ٹکٹ جاری نہیں کیا ،خواتین کو 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہنے والی جماعتیں انتخابی نشان کے لیے اہل بھی نہیں رہتی۔