سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم
کیپشن: 300 rupees per tola increase in gold price, prices stable in the global market

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

منگل کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2048 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے کا اضافہ کیا گیا۔

قیمت میں اضافے سے فی تولہ سونا 215100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کے اضافے سے 184413 روپے ہوگئی۔

     اس کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔