چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات
کیپشن: Chairman Joint Chiefs of Staff Committee meeting with Saudi Defense Minister

ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاک سعودی اسٹرٹیجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا، عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں کے درمیان باہمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔