ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے’ بلے’ کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کردی۔
تحریک انصاف کی جانب سے ’ بلے’ کا نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کی گئی۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے 2423/2024 ڈائری نمبر الاٹ کردیا۔
اپیل میں سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان تحریک انصاف کو دینے کی استدعا کی گئی ہے۔