ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ایف آئی اے طلبی کے دونوں نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے درخواست دائر کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کروالی۔
علیمہ خان وکیل شیراز احمد رانجھا کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں، کچھ دیر بعد ایف آئی اے طلبی کے دونوں نوٹس چیلنج کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی ونگ نےعلیمہ خان کو طلبی کے نوٹس بھیجے تھے۔