ویب ڈیسک:آن لائن ویڈیوشیئرنگ اپلی کیشن یوٹیوب پرکروڑوں کی تعدادمیں چینلزبنےہوئےہیں جن میں سے کئی بہت ہی انوکھے ہیں۔ ایسے ہی چینلز میں موسیقی کے ذریعے پالتوجانوروں کو سکون مہیا کرنےو الے دو چینلز بھی شامل ہیں جن کے سبسکرائبرز کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کےمطابق دنیابھرمیں تقریبالاکھوں لوگوں کےمختلف موضوعات پرچینل موجودہیں مگرایسےہی کچھ چینل موجود ہےان چینلز کی خصوصیات ہےکہ یہ جانوروں کیلئےبنائےگئےہیں جس میں جانوروں کےسکون کیلئےموسیقی موجود ہے۔اس چینل نے نہ صرف اس لڑکےکوشہرت دلوائی بلکہ کروڑں روپے کماکردئیے۔
عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ موسیقی سے صرف انسان ہی لطف اندوز ہوتے ہیں مگر امریکی نژاد مسلمان عمان احمدنے پالتو جانوروں کو پرسکون کرنے کے لیے موسیقی کے چینلز شروع کیے جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوتے چلے گئے، ان منفرد یوٹیوب چینلز نے نہ صرف عمان کو شہرت بخشی ہے بلکہ اسے مالی طور پر بھی آسودہ کردیا ہے۔
اپنے اس سفر کے بارے میں برطانوی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے عمان احمد نے بتایا کہ کورونا کی وبا کے دوران مالکان کے ساتھ گھروں میں رہ کر بہت زیادہ وقت گزارنے کی وجہ سے پالتو جانور بے چینی ( اینگزائٹی ) کا شکار ہونے لگے تھے۔ اس دوران انہیں کسی نے بتایا کہ جب وہ اپنے کتے کو موسیقی سناتا ہے تو اس کے رویے میں نمایاں تبدیلی آتی ہے اور وہ پرسکون ہوجاتا ہے۔
عمان احمد، اس سے قبل بے خوابی کا شکار لوگوں کے لیے موسیقی ترتیب دے رہے تھے تاکہ وہ ان دُھنوں کو سنتے ہوئے نیند کی وادی میں پہنچ جائیں۔ پھر ایک روز جب انہوں نے یہ سنا کہ موسیقی کا پالتو جانوروں پر بھی اثر ہوتا ہے تو پھر انہوں نے کتے اور بلیوں کے لیے موسیقی ترتیب دینی شروع کردی۔
عمان احمد نے پہلے ’ ریلیکس مائی ڈاگ ‘ اور پھر ’ ریلکس مائی کیٹ‘ کے نام سے یکے بعد دیگرے دو یوٹیوب چینل شروع کیے۔ اب ان چینلز کے سبسکرائبرز کی تعداد بالترتیب 20 لاکھ اور پونے نو لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔
عمان احمد کا کہنا ہے کہ ابتدا میں انہوں نے مختلف آئیڈیاز کو آزمایا اور پھر ان کی بنیاد پر انہوں نے یہ تعین کیا کہ کس قسم کی دھنیں پالتو جانوروں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ اب ان کے چینلز پر کتے اور بلیوں کے لیے درجنوں کی تعداد مختلف قسم کی دھنیں موجود ہیں۔
عمان احمد کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اپنے چینلز کا آغاز کیا تو پالتو جانوروں کے موڈ پر موسیقی کے اثرات کے سلسلے میں بہت کم ریسرچ موجود تھی چنانچہ ان کی بنائی گئی کچھ دھنیں کامیاب ہوئیں اور کچھ ناکام، تاہم اس سے انہیں یہ انداز ہوگیا کہ انہیں پالتو جانوروں کی بے چینی کو ختم کرنے کے لیے کس نوعیت کی موسیقی ترتیب دینی ہوگی۔
عمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مختلف فریکوئنسز کی حامل دھنیں بنانی شروع کیں، اور وہ کتے اور بلیوں کے مالکان سے مسلسل فیڈ بیک بھی لیتے رہے اور اس کی روشنی میں اپنے کام کو بہتر بناتے رہے۔
عمان احمد کے چینلز کی سبسکرپشن کی فیس پانچ ڈالر ماہانہ ہے اور تقریباً 42 ملین مالکان اپنے جانوروں کے لیے یہ سبسکرپشن حاصل کرچکے ہیں، یوں ان چند برسوں کے دوران یہ نوجوان پالتو جانوروں کے لیے دھنیں ترتیب دے کر کروڑ پتی بن چکا ہے۔