میرپورخاص ٹائیگرزنےسندھ پریمیئر لیگ کاٹائٹل جیت لیا

میرپورخاص ٹائیگرزنےسندھ پریمیئر لیگ کاٹائٹل جیت لیا
کیپشن: Mirpurkhas Tigers won the Sindh Premier League co-title

ویب ڈیسک:میرپورخاص نےسندھ پریمیئر لیگ میں حیدرآبادبہادرزکوشکست دےکرٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں جاری سندھ پریمیئر لیگ اپنےاختتام کوپہنچ گئی،فائنل میں میرپور خاص ٹائیگرز نے حیدر آباد بہادرز کو79 رنز سے شکست دیکر پہلی سندھ پریمیئر لیگ کاٹائٹل جیت لیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں حیدر آباد بہادرز176 کے ہدف کے تعاقب میں12.4 اوورز میں96 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عثمان طارق مین آف دی میچ قرارپائے۔
حیدرآباد کی طرف سے سجاد علی26 اور حسن نواز24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جبکہ فاتح ٹیم میرپور خاص ٹائیگرز کے عثمان طارق نے16 رنز دیکر5 کھلاڑی آئوٹ کیے جبکہ محمد یعقوب نے3 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں کامیاب ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے7 وکٹوں پر175 رنز بنائے تھے،حسیب اللہ 44، عمر امین 32، محمد یعقوب 24رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد فیضان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ایونٹ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد، شاہد خان آفریدی، مصباح الحق و دیگر بھی موجود تھے۔