ویب ڈیسک:امریکانےمشرق وسطیٰ میں ایران کےحمایت یافتہ گروپوں پرمزیدحملےکرنےکاعندیادےدیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوئزر نے واضح کیا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایران کے حامی مسلح گروپوں پر مزید فضائی حملے کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی عہدیدار کی جانب سے مذکورہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دو روز قبل امریکا نے عرق، شام اور یمن میں تہران کے حامی گروپوں پر فضائی حملے کیے جس کے باعث 40 افراد کے ہلاک ہونےکی اطلاعات ہیں۔ اس سے قبل امریکا اور برطانیہ نے یمنب میں حوثی کے ٹھکانوں پر 36 حملے کیے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کےمطابق “ہم اضافی حملے اور اضافی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جب ہمارے لوگ مارے جائیں گے تو امریکہ جواب دے گا۔
ایک چینل کوانٹرویوکےدوران ان کاکہناتھاکہ 2 فروری کو کیے جانے والے حملے ہمارے ردعمل کا آغاز ہے اختتام نہیں اور مزید اقدامات (حملے) ہوں گے، بعض حملے دیکھے گئے، لیکن کچھ شاید نظر نہیں آئیں گے۔
مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں پرمزیدحملےکرینگے،امریکا
Feb 06, 2024 | 04:12 AM