منچن آباد:گیس لیکج سےحادثہ،بچوں سمیت 3افرادجاں بحق

منچن آباد:گیس لیکج سےحادثہ،بچوں سمیت 3جاں بحق
کیپشن: Manchanabad: Accident due to gas leakage, 3 including children died

ایک نیوز:منچن آبادمیں گیس لیکج سےحادثہ،بچوں سمیت 3افرادجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق منچن آباد کےعلاقے طارق کالونی میں گیس سلنڈرلیک ہونے سے آگ لگ گئی۔
پولیس ذرائع کےمطابق گیس سلنڈرلیک ہونےسےدومعصوم بچیوں سمیت ایک خاتون جھلس کرجاں بحق ہوگئے،گیس لیک ہونےوالاسلنڈرگیزرکےساتھ اٹیچ تھا،جاں بحق ہونےوالوں میں 2سالہ حرم،5سالہ پلوشہ اور32سالہ حرانامی خاتون شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کےمطابق گیس لیکج سےمرنےوالوں کی لاشوں کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔