ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپروں سے متعلق غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔عوام توجہ نہ دیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد لکھی جا رہی ہے، یہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔ریٹرننگ افسر پوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی کے دوران الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں کرتا ہے، اس کے بعد یہ بیلٹ پیپرز حتمی رزلٹ میں شامل کیے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سینٹرل جیل ڈی آئی خان کا پوسٹل بیلٹ کے نتائج ہیں۔
عوام بیلٹ پیپرز سے متعلق غلط خبروں پرتوجہ نہ دیں،الیکشن کمیشن
Feb 06, 2024 | 00:38 AM