ایک نیوز:رہنما تحریک انصاف شہبازگل کیخلاف تھانہ پسنی میں شہری عمران خان کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آرسامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کیخلاف راولپنڈی میں کی گئی متنازعہ تقریرکیخلاف شہری عمران خان ولد جان محمد کی مدعیت میں 5دسمبر کو مقدمہ درج کیاگیاتھا۔
شہبازگل کیخلاف مقدمے میں بغاوت سمیت دیگر 500۔501-504-505-153-131کی دفعات شامل ہیں۔
دوسر ی جانب پارٹی رہنماؤں کیخلاف بیان پر بازی شہبازگل کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ضمنی انتخابات میں شہباز گل کے لیے پارٹی ٹکٹ کا حصول بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل 16مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں فیصل آباد سے حصہ لینا چاہتے ہیں۔جس کے لئے انہوں نے پارٹی ٹکٹ کے لیے باقاعدہ درخواست دے رکھی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ حصول کے حوالے سے ابتک ڈاکٹر شہباز گل چوتھے، پانچویں نمبر پر ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل کا بیان مایوسی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے اپنی جماعت کے مقامی رہنماؤں سے گلے شکوےکئے تھے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کل عبوری ضمانت کے معاملے میں لاہور ہائیکورٹ میں پیشی ہے، عمران خان کی ہدایات کے باوجود ہمارے مقامی رہنما تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے۔ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی میرا ذاتی مقدمہ ہو۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ خان صاحب کی آخری تقریر میں میرے ذکر پر پچھلے 2 دن سے کچھ آستین کے سانپ بہت پریشان ہیں ۔آستین کے سانپوں نے مشہور کر رکھا تھا کہ شہباز گل کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ بہت زخم ہیں پھر سہی! بے شک عزت زلت اللہ دیتا ہے۔ خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
خان صاحب کی آخری تقریر میں میرا زکر اور آپ سوشل میڈیا پر موجود دوستوں کی بے پناہ محبت سے پچھلے 2 دن سے کچھ آستین کے سانپ بہت پریشان ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 5, 2023
آستین کے سانپوں نے مشہور کر رکھا تھا کہ شہباز گل کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
بہت زخم ہیں پھر سہی!
بے شک عزت زلت اللہ دیتا ہے۔ خان کے ساتھ کھڑا ہوں