اوکاڑہ پولیس نے ’’پرویز الٰہی ‘‘کو گرفتار کرلیا

Feb 06, 2023 | 23:15 PM

ایک نیوز :اوکاڑہ پولیس کی بڑی کارروائی ، پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  پرویز الہی کے قبضہ سے پولیس نے اڑھائی  کلو چرس برآمد کر لی ۔پولیس کے مطابق پرویز الہی منشیات فروخت کا دھندہ کرتا تھا،پرویز الہٰی کے خلاف تھانہ گوگیرہ میں 9 سی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق پرویز الہیٰ ولد قاسم نامی ملزم نواحی گاؤں فتوانہ کا رہائشی ہے۔

دریں اثنا پولیس تھانہ بی ڈویثرن نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں پانچ ملزموں کو  گرفتارکرکے ان پر  مقدمات درج کرلئے گئے ۔ملزموں کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈور چرخیاں بھی  برآمدکرلی گئی ۔ڈی پی او نے کہا ہے کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

دریں اثنا   اوکاڑہ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے بھاری مقدارمیں شراب برآمد کرلی ہے ۔ ملزمان پر الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

مزیدخبریں