موٹاپے کے ڈر سے8 مہینے تک کھانا پینا چھوڑ دیا تھا، مشل خان

موٹاپے کے ڈر سے8 مہینے تک کھانا پینا چھوڑ دیا تھا، مشل خان
کیپشن: Mishal Khan had stopped eating and drinking for 8 months due to fear of obesity

ایک نیوز:اداکارہ مشل خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے موٹاپا دور کرنے کیلئے آٹھ ماہ تک کھانے پینے سے مکمل پرہیز کر لیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Mashal Khan (@mashalkh)

اداکارہ مشل خان کا کہنا تھا   کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں میں بہت موٹی ہوا کرتی تھیں لیکن انہیں موٹاپا کم کرنے کیلئے اس قدر دباؤ کا سامنا تھا کہ انہوں نے مہینوں تک صرف پانی پر گزارا کیا۔

 اداکارہ نے بتایا کہ وہ نویں جماعت میں تھیں اور کھانے پینے سے مکمل پرہیز کر رہی تھیں کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ معمولی کھانے سے بھی ان کا وزن مزید بڑھ جائے گا۔

 مشل خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے ان کا بلڈ پریشر اس قدر کم ہوگیا تھا کہ وہ قومہ میں چلی گئیں تھیں مگر وہ بال بال بچ گئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایٹنگ ڈس آرڈر (anorexia) تھا جس کی وجہ سے آپ کو کھانے سے ڈر لگتا ہے، کیونکہ آپ کو وزن بڑھنے کا ڈر ہوتا ہے، میں صرف پانی پیتی تھی مگر ظاہر ہے کہ یہ خطرناک ہے اور لوگ اس عادت سے مر بھی جاتے ہیں، اس لیے کوئی بھی کبھی ایسا نہ کرے۔