ایک نیوز : مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کی پی آئی سی میں انجیوگرافی کی گئی۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سی ٹی انجیوگرافی کے دوران شریف فیملی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ تھے۔
رہنما مسلم لیگ( ن) کیپٹن صفدر کی کارڈیک صورتحال کیلئے سی ٹی انجیوگرافی کی گئی۔
پی آئی سی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ای سی جی نارمل آئی ہے، ان کی حالت بھی نارمل ہے۔