آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کے بعد مقام بھی تبدیل

Feb 06, 2023 | 20:00 PM

ایک نیوز :حکومت نے کل جماعتی کانفرنس کےتاریخ کے بعد مقام بھی تبدیل کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق حکومت نے کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ بھی تبدیل کردی ۔اب کل جماعتی کانفرنس وزیراعظم آفس کے بجائے 9 فروری کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوگی،کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد پارلیمنٹ ہاوس کمیٹی روم نمبر2 میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایک اپوزیشن جماعت کے مطالبے پر تاریخ اور مقام تبدیل کیا گیا،اجلاس کے ایجنڈا میں دہشت گردی کےمسلہ کے حل کے علاوہ معاشی مسائل پر بات ہوگی،عسکری قیادت دہشت گردی کی حالیہ لہر کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دے گی،افغانستان سمیت دیگر ممالک سے اس معاملہ پر رابطوں کے بارے میں سیکرٹری خارجہ بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کےمطابق کانفرنس میں  دہشت گردی اور درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی،دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی،حکومت کی طرف سے معاشی مسائل سے نمٹنے کے لئے اکنامک روڈمیپ پیش کیا جائے گا،اکانومی کی بہتری کے لئے معاشی ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لے گی،اے پی سی میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیاہے، عسکری قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں