ایک نیوز :ایوان بالا نے سینیٹر ثانیہ نشتر کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد مسترد کردی۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹر ثانیہ نشتر نے ایوان بالا میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 37 میں ریاست کو پسماندہ طبقات اور علاقوں کے تعلیمی اور معاشی مفادات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دینے کا پابند ٹھہراتا ہے۔انڈر گریجویٹ وظائف لوگوں کو غربت سے نکالنے کا یقینی راستہ اور پیشہ ورانہ زندگی اور پرکشش ملازمت کا باعث بنتے ہیں۔
چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ اس قرارداد کے حق میں 18 جبکہ خلاف 26ووٹ تھے ،قرار داد مسترد ہونے پر پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹر ثانیہ نشتر کی قرارداد مسترد ہونے پر شدیداحتجاج کیا ۔