ایک نیوز :سابق صدرآصف زرداری،وزیرخارجہ بلاول بھٹوپرالزامات لگانےپرسابق وزیرداخلہ شیخ رشید کیخلاف تھانہ سلانوالی میں اندراج مقدمے کی درخواست جمع کرادی گئی۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کے الزامات لگائے، عمران خان کے مطابق آصف علی زرداری نے دہشتگرد خرید کر عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ سنگین الزامات سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور انکا خاندان غیر محفوظ ہے ۔ اپنی حکومت آنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس سے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔