ایک نیوز : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 4 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ۔
صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہوکر 175154 روپے ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر بڑھ کر 1870 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔