گورنر پنجاب نے انتخابات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا 

Feb 06, 2023 | 17:17 PM

ایک نیوز :گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے گورنر خیبر پختونخواحاجی غلام علی نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ ہے کہ الیکشن کرانے سے ہی مسائل حل ہوں گے ،ملک میں بے پناہ چیلنجز اور مسائل ہیں  6ماہ بعد الیکشن ہونے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قربانی کا جذبہ بہت زیادہ ہے ملک کی بہتری کیلئے سب کو کردار اداکرناچاہئے ۔پالیسیوں میں تسلسل سے معاشی استحکام آتا ہے ۔اسحاق ڈار جب بھی وزیررہے مہنگائی سب سے کم رہی ۔

ملاقات میں دونوں صوبوں میں تعلیم کے شعبے میں رابطے کو مزید بڑھانے پر زوردیا گیا ،دونوں گورنرز نے  خیبر پختونخوامیں دہشتگردی کی لہرپر تشویش کااظہار کیا ۔گورنر پنجاب نے یونیورسٹیز کے معیار کو بہتربنانے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے پشاور میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر الیکشن کی تاریخ دینے سے قبل مشاورت کی تجویز دی ہے۔اپنے خط میں گورنر غلام علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد امن وامان کی صورتِ حال خطرناک ہوگئی ہے۔ 

انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے سے قبل الیکشن کمیشن قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کرے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن متعلقہ اداروں اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے تاکہ عام انتخابات کا پُرامن اور شفاف انعقاد ممکن ہوسکے۔

مزیدخبریں