بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

Feb 06, 2023 | 16:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: خبردار، ہوشیاربغیر لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو وارننگ کا آخری دن، کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز ہوگا۔ 

ایک نیوز: سی ٹی او لاہور شہر  کو ایکسڈنٹ فری سٹی بنانے کیلئے پرعزم جس کیلئے انہوں نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔کل 07 فروری سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔

کیپٹن(ر) مستنصر فیروز  کا کہناہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ ماڈل روڈز استعمال نہیں کرسکیں گے۔موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ سی ٹی او لاہور  کے مطابق  2022 میں ہیڈ انجری کے باعث 222 شہری لقمہ اجل بنے ہیں۔ ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے 80 سے 90 فیصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز،  مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی۔ ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہوگا۔منعظم ٹریفک کے حصول کیلئے قوانین کی پاسداری کروانے میں سختی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے، گزشتہ تین ماہ سے جاری کریک ڈاون کے دوران  52 ہزار سے زائد افراد کے چالان کئے ہیں۔موٹر سائیکل سوار افراد بغیر ہیلمٹ کے سفر سے گریز کر کے خطرناک حادثات سے بچ سکتے ہیں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حادثات سے بچانے کی خاطر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی تھی۔ جس کے بعد ضلع بھر میں بغیر موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا جس کے تحت گزشتہ تین ماہ کے دوران سٹی ٹریفک پولیس نے 52 ہزار 422 موٹر سائیکل سوار افراد کے چالان کئے ہیں۔

مزیدخبریں