شاہدرہ: 2 گروپوں میں تصادم ،گلی میں کھیلتے 2 بچے جاں بحق

شاہدرہ: 2 گروپوں میں تصادم ،گلی میں کھیلتے 2 بچے جاں بحق

ایک نیوز : شاہدرہ ٹاؤن میں انتہائی افسوناک واقعہ پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو بچے جاں بحق ہوئے اور چھ افراد زخمی ہوئے تھے

رپورٹ کےمطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت سات سالہ مرتضی اور دس سالہ مجتبیٰ کے نام سے ہوئی ۔جو کہ گلی میں کھیل رہے تھے اور 2 گروپوں کے درمیان تصادم سے جاں بحق ہو گئے اس کے علاوہ چھ افراد شدید زخمی ہوئے تھے زخمیوں میں منتظر ۔ رضا ۔ سعید ۔ ضیغم اور چھ سالہ ارباب شامل ہیں۔

شاہجہان گروپ اور وقاص گروپ علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں دہشت کی علامت ہیں۔ یہ گروپ اتنے با اثر ہیں کہ پولیس بھی ان پر ہاتھ نہیں ڈالتی۔جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کا اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ 

دوسری جانب نیومری بھنتی کے مقام پر گولی  لگنے سے دو افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مقتولین کی شناخت ابرار اور گلفراز کے نام سے ہوئی ہے۔فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں افراد آپس میں باپ بیٹا تھے۔کراچی میں  قصبہ اسلامیہ کالونی نمبر02 پراچہ قبرستان کے قریب گھر میں لڑائی جھگڑے کا واقعہ گھر  پیش آیا جس کے  دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی  ۔ ہلاک ہونے والی خاتون کو  پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا۔ ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت رخسانہ زوجہ محمد زید کے نام سے ہو ئی ہے۔ خاتون کی عمر35سال تھی۔