ایک نیوز: اسلام آباد ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی پر پولیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ مکمل کر لی ہے ۔ جیو فینسنگ میں ایک ہزار سے زائد افراد کی لسٹ بنا لی گئی ہے۔ فرانزک ٹیم کی جائے وقوعہ پر آمد،مختلف زاویوں سے ٹیموں نے تصویریں لیں۔فرانزک ٹیم نے جنگل ایریا کا بھی وزٹ کیا اور مختلف شواہد اکٹھے کیے۔پولیس کی بھاری نفری اس موقع پر تعینات رہی ۔فرانزک ٹیموں نے جنگل ایریا سے بھی مختلف نمونے اکٹھے کیے۔لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔ اسلام آباد پولیس نے مشکوک افراد کے ٹیسٹ کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لیکن تاحال ایک بھی شخص کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ہے۔
پولیس ذرائع کا مزید کہناہے کہ اسلام آباد پولیس کو خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ بھی مل گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ پولیس نے مزید سیمپلز لیبارٹری کے لئے لاہور بھجوا دئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے ایف نائن پارک میں مسلح افراد نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ لڑکی سیر کیلئے دوست کے ساتھ پارک آئی تھی، جسے مسلح افراد نے چہل قدمی کرتے وقت روکا اور دوست کو الگ لے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
اسلام آباد سیکٹر جی سیون میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میں پولیس نے ایک ملزم دانش کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کا متاثرہ فیملی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا لنک ڈاون ہو گیا ہے جس سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے ایف سکس خدمت مرکز میں رش لگ گیا ہے ۔ شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ کیریکٹر سرٹیفیکیٹ، ویریفیکیشن اور دیگر سروسز کے حصول کے لیے آنے والے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ گھنٹوں سے لائنوں میں لگے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہیں۔/