ایک اور گریمی ، بیونسے سب سے زیادہ ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ 

beyonce won grammy
کیپشن: beyonce won grammy
سورس: google

ایک نیوز : امریکی گلوکارہ نے گریمی ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنے اور اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے اور وہ کیریئر میں سب سے زیادہ گریمی ایوارڈ لینے والی فنکارہ بن گئی ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق دو اہم کامیابیوں کے باوجود بیونسے سال کے بہترین البم کا انعام نہ جیت سکیں جو برطانوی سنگر ہیری سٹائلز کے حصے میں آیا۔یہ گریمی بیونسے کا چوتھا ایوارڈ ہے جس کے بعد ان کے زندگی میں حاصل کیے گئے ایوارڈز کی تعداد 32 ہو گئی ہے اور وہ آنجہانی موسیقار جارج سولٹی سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔
خیال رہے پچھلے چند روز سے ہر طرف ایک ہی سوال پوچھا جا رہا تھا کہ کیا بیونسے سال کے بہترین البم کا ایوارڈ جیت پائیں گی؟ 41 سالہ گلوکارہ کے البم ’رینائسنس‘ کو نو نامزدگیاں ملی تھیں۔تاہم سالہا سال تک بہترین گلوکاری کرنے والی بیونسے کے کسی البم کو ابھی تک ’بہترین‘ کا ایوارڈ نہیں ملا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب میں جب ہیری سٹائلز کے نام کا اعلان کیا گیا تو وہ کافی حیران دکھائی دیے گئے۔انعام وصول کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں کیٹگری میں شامل تمام فنکاروں کے کام سے بہت متاثر ہوا ہوں۔اس موقع پر میں کہنا چاہوں گا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ دنیا میں موسیقی جیسی بہترین چیز اور کوئی نہیں۔
گریمی ایوارڈ کے لیے ووٹ دینے والوں نے دیگر کئی گلوکاروں تک بھی انعامات پہنچائے ہیں۔
لیزو کا گانا ’اباؤٹ ڈیم ٹائم‘ نے سال کے ریکارڈ کا انعام جیتا۔انہوں نے اپنا ایوارڈ آنجہانی پرنس کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ہی وہ پازیٹیو میوزک بنانے کی طرف راغب ہوئی تھیں۔انہوں نے بیونسے کو بھی سلیوٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ جب وہ پانچویں میں تھیں اور کلاس چھوڑ کر ان کا کنسرٹ دیکھنے گئی تھیں۔
بونی ریٹس کے گانے ’جسٹ لائیک دیٹ‘ کو سانگ آف سی ایئر کا انعام ملا۔
ہیری سٹائلز نے ایک مضبوط میدان میں فتح اپنے نام کی ہے جس میں بیونسے، پورٹو ریکن، بیڈ بنی، لیزو، ایڈیلے اور ایبا جیسے بڑے نام مقابلے میں تھے۔
بیونسے ایوارڈ لینے سٹیج پر آئیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں زیادہ جذباتی ہونے کی کوشش نہیں کر رہی۔ میں صرف اس رات سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔