ایک نیوز: اے این ایف نےمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بحرین منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےفلائٹ نمبر PK 181 سے بحرین جانے والےملزم سے 796 گرام ہیروئین برآمد کر لی ہے،برآمدشدہ منشیات لیپ ٹاپ میں چھپائی گئی تھی۔ اے این ایف نے اسلام آباد ایف 11 مرکز میں واقع نجی کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ بھیجے جانیوالے قالینوں میں جزب شدہ مجموعی طور پر 11 کلو 300 گرام آئس برآمد ہوئی ہے جس میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایک اور کارروائی میں باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ PA 612 سے شارجہ جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں۔ اس کے علاوہ اے این ایف نے شیخوپورہ انٹر چینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئےکار سے 16 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی ہے جس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملتان ایئرپورٹ سے سعودیہ جانے والےمُلزم کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں۔ اے این ایف نے گرفتار تمام ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
اے این ایف نے اسلام آباد ڈی 17 مرکز کے قریب کار سے 108 کلو چرس ،78 کلو افیون اور 6 کلو ہیروئن برآمد کی ہے جس میں ملوث مظفر آباد کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔ایک اور کارروائی میں اسلام آباد نجی کوریئر آفس پارسل سے 102 گرام آئس اور 74 گرام ہیروئین برآمد کی ہے۔ ملتان ایئرپورٹ فلائٹ نمبر GF 788 سے بحرین جانے والے ملزم کے پیٹ سے 118 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں۔ اسمگلنگ میں ملوث نارووال کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔ اے این ایف نے فیصل آباد ایئرپورٹ فلائٹ نمبر GF 9563 جدہ جانے والےملزم کے پیٹ سے 120 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں جس میں ملوث ساہیوال کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔