ایک نیوز: ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں مالٹے چوری کرنے پر زمیندار کے ہاتھوں محنت کش جاں بحق ۔
رپورٹ کے مطابق مالٹے چوری توڑنے کے الزام میں زمیندار کے تشدد سے محنت کش جاں بحق ہو گیا ہے۔ مقتول کی بیوی کا کہنا ہے کہ تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں گئے تو میرے خاوند کی لاش پڑی تھی
ورثاء کے مطابق پولیس حراست میں امانوعیل مسیح جاں بحق ہوا ہے۔ اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو ڈالے پر رکھ کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال لائیں ہیں، پولیس تعاون نہیں کررہی ہے۔ پولیس ڈیڈی باڈی کو پوسٹ مارٹم روم کے باہر بےیارومدگار چھوڑ کر غائب ہو گئی ہے۔ امانوعیل مسیح نامی شخص اور دیگر ساتھی کے ہمراہ قریبی باغ میں پانی لگا رہا تھا۔زمینداروں نے چوری کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایابعد میں پولیس کے حوالے کیا۔
ڈی ایس پی عبدالکریم کا کہناہے کہ مقتول پر زمینداروں نے تشدد کیا جب مقتول کو تھانے لایا تو طعیبت خراب تھی اس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جاں بحقِ ہو گیا۔ دو ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تحقیات کی جارہی ہے
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-06/news-1675673471-9735.mp4