ایک نیوز: صدرعارف علوی،وزیراعظم شہباز شریف،سابق وزیراعظم اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سےقیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کے ورثاءکو صبر جمیل اور مرحومین کو سکون نصیب فرمائے۔
تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سےقیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہےکہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام اور ميری ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کے ورثاءکو صبر جمیل اور مرحومین کو سکون نصیب فرمائے۔
وزیراعظم شہبازشریف:
وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہےکہ مشکل گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرےگا، ترکیہ نے ہرمشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری:
وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو نے ترکیہ اور شام میں ہلاکتوں پر حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
سینئر نائب صدر مریم نواز :
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ترکیہ اور شام سمیت مختلف ممالک میں آنے والے زلزلے پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
آصف علی زرداری:
سابق صدر آصف علی زرداری کاترکیہ میں آنے والے زلزلے پر اظہار افسوس،آصف علی زرداری نے زلزلہ میں ہلاکتوں پر ترکیہ حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک دنیا کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام آپ کے ساتھ ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی:
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کا ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار، کہا ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہیں۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نےمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان و عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کی حکومت و عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اسپیکر و ڈپٹی سپیکر کی پاکستان کی جانب سے ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نےشہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
چیئرمین سینیٹ ودیگرسینیٹرز:
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نےترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنے ترک اور شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزادوسیم نے بھی ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ترکیہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر شازیہ مری:
وفاقی وزیر شازیہ مری نےترکیہ و دیگر ملکوں میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کی خوفناک خبر سن کر دلی افسوس ہوا ہے، زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترکیہ و دیگر ممالک کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔ زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔
سردار عبدالرحیم:
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے ترکی میں زلزلے سے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں زلزلے کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا ،اللہ پاک قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی سے ترک بہن بھائیوں کو محفوظ رکھے ، پاکستانی قوم اس مشکل گھڑی میں ترکی کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔