گندم کی فروخت میں 1 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

Feb 06, 2023 | 13:28 PM

Hasan Moavia

سدھیر چودھری: پنجاب میں گندم کی لوٹ سیل، روزانہ ایک ارب روپے کی گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے لگی

ذرائع کے مطابق پنجاب میں روزانہ 1 ارب کی گندم سیل ہو رہی ہے۔ قصور کی فلور مل کو لاہور کی فلور ملوں کے تناسب سے کوٹہ دینے کا انکشاف ہو اہے۔  سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹو نے گندم کرپشن سیکنڈل کی تفصیلات وزیراعظم کو پیش کر دی گئیں۔

ذرائع کا مزید کہناہے کہ گندم کرپشن سکینڈل نیب کو دیا جائے گا، ایک ارب روپے روزانہ کی کرپشن کرنے والوں کا ڈیٹآ تیار کر لیا گیا ہے۔  ایک سال کے دوران صرف ایک فلور ملز کو غیرقانونی طور پر ایک ارب 32 کروڑ روپے کی گندم جاری کی گئی ہے۔ نواب فلور ملز قصور کا کوٹہ 19 بوری فی باڈی تھا لیکن غیرقانونی طور پر 53 بیگ گندم روزانہ جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ خوراک  کے ذرائع کا کہناہے کہ نواب فلور ملز ایک سال سے غیرقانونی طور پر محکمہ خوراک پنجاب سے کوٹہ لے رہی تھی۔ پنجاب میں روزانہ 2300 روپے فی من کے حساب سے 26ہزار ٹن گندم فلور ملوں کو جاری کی جاتی ہے۔ 26 ہزار ٹن گندم کی قیمت دو ارب 79 کروڑ روپے بنتی ہے۔تقریبا ایک ارب روپے کی گندم پسائی سے قبل ہی اوپن مارکیٹ میں 4400 روپے میں فروخت کر دی جاتی ہے۔ گندم کی چوری میں محکمہ خوراک پنجاب، فلور ملز مالکان اور پرائیویٹ لوگ شامل ہیں۔

مزیدخبریں