پولیس کا انوکھا کارنامہ شریف شہری کا نام اشتہاری ملزم کے نام چڑھا دیا

Feb 06, 2023 | 13:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کرے کوئی بھرے کوئی ، میاں چنوں پولیس کا انوکھا کارنامہ شہری کی زندگی داؤ پر لگا دی،بدنام زمانہ اشتہاری کا ریکارڈ شریف شہری کے نام منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہری کا کہنا ہے کہ پولیس نے میرے ہم نام کا کریمنل ریکارڈ میرے شناختی کارڈ منتقل کردیا ہے۔جرائم پیشہ شخص میرا ہم نام ہے اور والد کا نام بھی ایک جیسا ہے اور گاؤں بھی ایک ہےمیرے شناختی کارڈ پر قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،چوری اغواء، پولیس مقابلے کی ایف آئی آر شو ہورہی ہیں۔

جرائم پیشہ شخص قمر زمان عرف قمری لوہڑی میاں چنوں،چیچہ وطنی،وہاڑی،کسووال،رائے ونڈ کے تھانہ جات کو مطلوب ہے اشتہاری ملزم  اس سے قبل جیل رہ چکا ہے جس کی تصویر اور فنگر پرنٹ ساہیوال جیل سے لیے جاسکتے ہیں۔تاثرہ شہری قمر زمان بلوچ کا کہناہے کہ صاف شفاف انکوائری کی جائے ریکارڈ میں رد و بدل کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،وزیراعلی پنجاب میری مدد کریں میری جان کو خطرہ ہے۔ شہری نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ 

مزیدخبریں